چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا الیکشن ٹریبونلز کو تبدیل کرنے سے انکار

لاہور(دنیا نیوز) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے الیکشن ٹریبونلز کو تبدیل کرنے سے صاف انکار کر دیا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن ٹریبونلز کی تشکیل کے معاملے پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم ڈٹ گئیں، چیف الیکشن کمشنر کو جواب ٹربیونلز کی تبدیلی کے حوالے سے دیتے ہوئے جسٹس عالیہ نیلم نے کہا  8 ججز میں سے کسی کو تبدیل نہیں کر سکتے۔

واضح رہے کہ الیکشن ٹریبونلز کی تقرری کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی لاہور ہائیکورٹ آمد ہوئی تھی جہاں انہوں نے چیف جسٹس عالیہ نیلم سے ملاقات کی تھی، ملاقات میں الیکشن ٹریبونل کی تشکیل کا معاملہ زیر بحث آیا تھا، ملاقات میں رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ عبہر گل بھی موجود تھیں۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے مشاورت کی ہدایت کی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں