پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 13 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی: (دنیا نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بیرونی ادائیگیوں کے حساب بارے رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 13 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مالی سال 2024 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 68 کروڑ 10 لاکھ ڈالر رہا، مالی سال 2024 کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ مالی سال 2023 سے 79 فیصد کم رہا، تجارتی خسارہ 11 فیصد کم ہوکر 22 ارب ڈالر رہا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق خدمات کا خسارہ 122 فیصد اضافے سے 2.31 ارب ڈالر رہا، آمدن کا خسارہ 50 فیصد اضافے سے 8.62 ارب ڈالر رہا۔

رپورٹ کے مطابق مالی سال 2024 میں تجارت، خدمات اور آمدن کا خسارہ 33 ارب ڈالر رہا، مالی سال میں ورکرز ترسیلات 11 فیصد اضافے سے 30.25 ارب ڈالر رہیں جبکہ مالی سال 2024 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 68 کروڑ 10 لاکھ ڈالر رہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں