اسرائیل کیساتھ معاہدے کے مطابق حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کے قریب ہیں، لبنان
بیروت: (دنیا نیوز) لبنان کے وزیراعظم نواف سلام نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ معاہدے کے مطابق حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کے قریب ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق لبنانی وزیراعظم نواف سلام کا کہنا ہے کہ دریائے لتانی کے شمالی اور جنوبی علاقوں میں حزب اللہ غیر مسلح ہو جائے گی، اسرائیلی سرحد کے ساتھ ریاستی کنٹرول قائم کرنے کیلئے فوج کو منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
لبنانی وزیراعظم کا مزید کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں جنوبی علاقوں سے ہتھیار جمع کرنے کا کام چند دنوں میں مکمل ہو جائے گا۔