گوجرہ : مبینہ پولیس مقابلے میں 2 زیرحراست ڈاکو ہلاک

گوجرہ: (دنیانیوز) پنجاب کے شہر گوجرہ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 زیر حراست ڈاکواپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ 367 ج ب کے قریب 2 موٹر سائیکلوں پر سوار مسلح افراد نے پولیس وین پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں زیر حراست 2 ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ زیرحراست ہلاک ملزمان میں عالم شیر اور فیاض شامل ہیں ، پولیس کی جوابی فائرنگ سے موٹر سائیکل سوار مسلح افراد فرار ہو گئے۔

 پولیس دونوں ملزمان کو برآمدگی کے لئے دیپالپور ضلع اوکاڑہ لے جا رہی تھی، ملزمان گوجرہ کے علاقہ میں چوری ، رہزنی اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تھے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں