گزشتہ روز ہماری 13 خواتین گرفتار کر لیں، عمر ایوب ویمن پولیس سٹیشن پہنچ گئے

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب رات گئے ویمن پولیس سٹیشن پہنچ گئے۔

ستارہ مارکیٹ میں موجود ویمن پولیس سٹیشن کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر اور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب نے کہا ہے کہ رات کے اس وقت علی بخاری اور دیگر لوگ میرے ہمراہ وویمن پولیس سٹیشن پہنچے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دہشتگردی ہر صورت قابل مذمت، آپریشن پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے: پی ٹی آئی

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہماری 13 خواتین بھی گزشتہ دوپہر سنٹرل آفس سے گرفتار ہوئی ہیں، ویمن پولیس سٹیشن ستارہ مارکیٹ میں میری متعلقہ پولیس حکام سے ملاقات ہوئی ہے، معلومات دی گئی ہیں کہ 13 خواتین ویمن پولیس سٹیشن میں نہیں ہیں۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ پولیس حکام کا موقف ہے کہ خواتین ایف آئی اے کی تحویل میں ہیں، ہم نے پتہ کرایا یہ خواتین ایف آئی اے کی تحویل میں نہیں ہیں، اس وقت ملک میں قانون ہے نہ قانون کی حکمرانی ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں