نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی ڈیوڈ لیمی کو برطانوی سیکرٹری خارجہ تقرری پر مبارکباد

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا برطانیہ کے نو منتخب سیکرٹری خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا، نائب وزیراعظم نے ڈیوڈ لیمی کو برطانوی سیکرٹری خارجہ کے طور پر تقرری پر مبارکباد دی۔

اسحاق ڈار نے امید ظاہر کی کہ برطانوی نئی حکومت دونوں ممالک کے تعلقات میں مثبت رفتار کو جاری رکھے گی، دوران گفتگو فریقین نے پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مثبت کردار کو سراہا۔

نائب وزیراعظم نے دولت مشترکہ کے تناظر سمیت برطانیہ کے ساتھ اپنے تعلقات اور پاکستان کی اہمیت پر زور دیا، اسحاق ڈار نے کہا کہ نو منتخب سیکرٹری خارجہ کے ساتھ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے کام کے منتظر ہیں۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کے لیے مواقع پیدا کرنے تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے بھی پر سیکرٹری خارجہ کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں۔

سیکرٹری خارجہ لیمی نے نائب وزیراعظم ڈار کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کے منتخب ہونے پر مبارکباد دی، اپنی مدت کے دوران پاکستان کے لیے برطانیہ کی حمایت کا اعادہ کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق فریقین نے دوطرفہ تعاون کو بڑھانے اور اکتوبر میں دولت مشترکہ کے سربراہان حکومت کی میٹنگ میں مصروف رہنے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں