راولپنڈی کی نان بائی ایسوسی ایشن کا روٹی کی قیمت میں اضافے کا عندیہ

راولپنڈی: (دنیا نیوز) نان بائی ایسوسی ایشن نے آٹے اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر احتجاج کیا ہے۔

احتجاج کے دوران نان بائی ایسوسی ایشن کی جانب سے روٹی کی قیمت میں اضافہ کا عندیہ دیا گیا ہے، صدر نان بائی ایسوسی ایشن نے بجلی اور آٹے کی قیمتوں کو کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

صدر نان بائی ایسوسی ایشن نے کہا ہک بڑھتی ہوئی مہنگائی میں تنور چلانا نا ممکن ہوچکا ہے، بجلی اور آٹے کی بڑھتی قیمتوں میں روٹی سرکاری نرخوں پر فروخت نہیں کرسکتے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں