نوجوان نے 22 سالہ لڑکی کو گولی مار کر خود کشی کر لی

ملتان: (دنیا نیوز) ایم اے جناح روڈ پر فائرنگ کا واقعہ، ملزم نے 22 سالہ لڑکی کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔

ذرائع ریسکیو کے مطابق 22 سالہ مقتولہ کا نام کرن بی بی ہے جبکہ فائرنگ کرنے والے 26 سالہ ملزم کا نام عاقب بتایا گیا ہے۔

ریسکیو نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر پولیس کی موجودگی میں دونوں لاشوں کو نشتر ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ مقتولہ 3 بچوں کی ماں تھی اور شادی سے انکار پر عاقب نے کرن کو قتل کر دیا، پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے نشتر ہسپتال منتقل کرنے کے بعد واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں