اسٹیمپ فیسوں میں اضافہ انصاف کی فراہمی میں ڈھال بنے گا: پاکستان بار کونسل

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان بار کونسل کے اجلاس میں اسٹیمپ فیسوں میں اضافے کو غیر ضروری قرار دے دیا گیا۔

پاکستان بارکونسل اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق پنجاب حکومت نے پنجاب فنانس ایکٹ 2024 کے ذریعے کورٹ فیس میں ترامیم کی ہے، کورٹ فیس کو 1 روپے سے بڑھا کر 100 روپے اور 2 روپے سے بڑھا کر 500 روپے کر دیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق اسٹیمپ ایکٹ میں ترمیم کرکے اسٹیمپ فیس سو روپے سے تین سو روپے اور 1200 سے تین ہزار کر دی ہے۔

پاکستان بار کونسل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فیس میں اضافہ نہ صرف غیر ضروری بلکہ عام عوام کے لیے انصاف کی فراہمی میں ڈھال بنے گا۔

اجلاس کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ آئین کے مطابق سب کو انصاف تک رسائی کا حق حاصل ہے، انصاف کے حق کو مہنگا نہیں کرنا چاہئے، پاکستان بار کونسل نے اجلاس میں دو قراردادیں پاس کیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں