ایف آئی اے چھاپہ: رہائشی جگہ سے جعلی دواؤں کی فیکٹری پکڑی گئی
کراچی: (دنیا نیوز) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے مشترکہ اورنگی ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی دواؤں کی فیکڑی پکڑ لی۔
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے اورنگی ٹاؤن میں کارروائی کی جس میں کروڑوں روپے کی دوائیں، مشینری اور آلات برآمد کر لیے ہیں۔
ایف آئی اے نے بتایا کہ رہائشی احاطے میں قائم فیکٹری میں جعلی دواؤں کی تیاری اور پیکنگ ہو رہی تھی، مذکورہ فیکٹری سے بھاری مقدار میں مشتبہ ادویات بھی برآمد کی گئی ہیں۔
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ اینٹی بائیوٹک ادویات کی بڑی کھیپ پکڑی گئی جنہیں پیک کیا جا رہا تھا جبکہ چھاپے کے دوران فیکٹری کے مالک اور دیگر ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ ابتدائی تفتیش کے دوران حراست میں لئے گئے ملزمان نے بتایا کہ ادویات مختف شہروں میں سپلائی کی جا رہی تھی۔