پیرس اولمپکس: جیولین تھرو میں ارشد ندیم نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

پیرس : (دنیانیوز) پیرس اولمپکس میں قومی ہیرو ارشد ندیم نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

پیرس میں جاری جیولین تھرو کوالیفائنگ راؤنڈ گروپ بی کے مقابلے میں  قومی ہیرو ارشد ندیم نے 86.59 کی تھرو پھینک کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ، وہ گروپ میں تیسرے نمبر پر رہے۔

یہ ارشد ندیم کا اولمپکس میں مسلسل دوسرا فائنل ہے۔

بھارت کے نیرج چوپڑا نے پہلی بار میں 89.34 میٹر کی تھرو پھینکی اور فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔ 

پیرس اولمپکس میں جیولن تھرو کا فائنل مقابلہ 8 اگست کو رات 11 بجکر 25 منٹ پر کھیلا جائے گا۔

اس سے قبل ٹوکیو اولمپکس میں ارشد ندیم 84.62 میٹر جیولن تھرو کیساتھ پانچویں نمبر پر رہے ، ٹوکیو اولمپکس میں بھارتی کھلاڑی  نیرج چوپڑا نے 87.58 میٹر تھرو کیساتھ گولڈ میڈل جیتا تھا۔

واضح رہے کہ پیرس اولمپکس میں پاکستان کے آخری ایتھلیٹ اور میڈل جیتنے کی اُمید ارشد ندیم ہیں ، پیرس اولمپکس میں پاکستانی ایتھلیٹس کا سفر ایک کے بعد ایک ختم ہوا جہاں سوئمنگ، شوٹنگ اور100 میٹر سپرنٹ ریس میں کوئی ایتھلیٹ فائنل میں جگہ نہ بنا سکا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں