سندھ حکومت کا نئے گورنر کا خیر مقدم، بھرپور تعاون کی یقین دہانی
کراچی: (دنیا نیوز) سندھ حکومت کا نئے گورنر نہال ہاشمی کا خیرمقدم کیا۔
سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے میڈیا سے گفتگو میں کہا نئے گورنر کو ویلکم کرتے ہیں، سندھ حکومت نئے گورنر سے تعاون کرے گی، نئے آنے والے گورنر آئین کے مطابق اپنا کردار ادا کریں، پچھلے گورنر سے بھی تعاون کیا تھا۔
شرجیل میمن نے کہا کہ وزیراعظم کی صوابدید ہے جسے چاہیں گورنر لگائیں، ہمارا کسی سے کوئی سیاسی جھگڑا نہیں، وہ دن دور نہیں جب کراچی پھر خطے کا معاشی حب بنے گا۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں ٹرانسپورٹ کے شعبے پر بھی کام ہو رہا ہے، کراچی میں سٹریٹ کرائم کافی کم ہوئے، اس وقت سندھ میں ایک بھی مغوی نہیں، کچے میں ڈاکو مارے گئے یا انہوں نے سرنڈر کردیا۔