ایم کیو ایم کا کامران ٹیسوری کو ہٹانے کے فیصلے کو ریڈ لائن بنانے کا فیصلہ
کراچی: (دنیا نیوز) رہنما ایم کیو ایم فاروق ستار کا کہنا ہے کہ سندھ میں اٹھارہ سال سے بدترین حکومت قائم ہے۔
رہنما ایم کیو ایم فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیوایم نے کامران ٹیسوری کو عوامی گورنر بنایا، گل پلازہ متاثرین کے ساتھ کھڑے ہونے کی سزا کامران ٹیسوری کو دی جارہی ہے، بغیر مشاورت کے کامران ٹیسوری کو ہٹایا جارہا ہے۔
فاروق ستار نے کہا کہ ہمیں کامران ٹیسوری کو ہٹانے کے فیصلے کو ریڈ لائن بنانا ہوگا، فاروق ستار نے تجویز دیتے ہوئے کہا اب ایم کیو ایم کو بھی حکومت سے علیحدہ ہو جانا چاہئے، رمضان کے بعد تیار رہیں۔