بھارتی ریاست منی پور میں کشیدگی میں اضافہ، عوام اور بھارتی فوج آمنے سامنے
منی پور: (دنیا نیوز) بھارتی ریاست منی پور میں کشیدگی میں اضافہ ہوگیا۔
عوام اور بھارتی فوج آمنے سامنے آگئی، مظاہرین نے بھارتی فوجی گاڑی کو نقصان پہنچایا، زدوکوب بھی کیا، مقامی افراد بھارتی فوج کے افسران کو کھلے عام دھمکیاں دیتے رہے، انہوں نے کہا فوجی چیک پوسٹیں نہ ہٹائی گئیں تو عوام خود کارروائی کریں گے، مظاہرین نے ’’انڈین آرمی گو بیک‘‘ کے نعرے لگائے۔
دفاعی ماہرین نے کہا منی پور میں بڑھتی بے چینی بھارت کے اندرونی سکیورٹی چیلنجز کو ظاہر کرتی ہے، اگر سیاسی اور سماجی مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل نہ کیا گیا تو صورتحال مزید بگڑ سکتی ہے۔