الیکشن ترمیمی ایکٹ 2024 لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا

لاہور: (دنیا نیوز) الیکشن ترمیمی ایکٹ 2024 لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

شہری مشکور حسین نے ندیم سرور ایڈووکیٹ کے ذریعے درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی جس میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن، صدر اور وزیراعظم کو فریق بنایا گیا ہے۔

دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کو ختم کرنے کیلئے الیکشن ایکٹ میں چار ترامیم کی گئیں، ترمیمی ایکٹ بحث کئے بغیر اور متعلقہ کمیٹی کی منظوری کے بغیر پاس کیا گیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت الیکشن ایکٹ 2024 کے سیکشنز 1,2,3 اور چار کو کالعدم قرار دے اور درخواست کے حتمی فیصلے تک ترمیمی ایکٹ پر عملدرآمد روکا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں