پشاور: بی آر ٹی منصوبہ خسارے کا شکار، معاملہ پختونخوا اسمبلی پہنچ گیا

پشاور:(دنیا نیوز)خیبرپختونخوا حکومت کا سب سے بڑا ٹرانسپورٹ منصوبہ خسارے کا شکار ہو گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرانس پشاور کا خرچہ زیادہ جبکہ آمدن کم ہے، ٹرانس پشاور کا سالانہ خرچہ 5 ارب 32 کروڑ روپے ہے پشاور:بی آرٹی کی روزانہ آمدن 69 لاکھ روپے ہے ۔

دوسری جانب بی آر ٹی خسارے کا معاملہ خیبرپختونخوا اسمبلی پہنچ گیا، جہاں پر اس منصوبے کے حوالے سے بحث جلد متوقع ہے ۔

واضح رہے سابق وزیر اعظم عمران خان کے دور میں صوبہ خیبر پختونخوا میں پہلے ماس ٹرانزٹ منصوبے، بی آر ٹی، کا افتتاح 13اگست 2020 میں ہوا تھا جسے چار سال مکمل ہونے کو ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں