شجرکاری کار ثواب اور قومی ضرورت ہے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شجرکاری کار ثواب اور قومی ضرورت ہے۔

مریم اورنگ زیب نے یوم آزادی پر کینو کا مقامی پودا لگا کر موسم برسات کی شجرکاری کا آغاز کر دیا، کینو کا مقامی پودا لگانے کے بعد سینئر صوبائی وزیر اور دیگر شرکاء نے دعا خیر کی۔

سینئر صوبائی وزیر نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یوم آزادی پر پنجاب میں 30 لاکھ سے زائد پودے لگائے جا رہے ہیں، ہر فرد پودا لگا کر یوم آزدای منائے۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ سیڈ بال کے ذریعے پنجاب میں شجرکاری کا منفرد تجربہ کیا جا رہا ہے جبکہ شجرکاری کار ثواب اور قومی ضرورت ہے۔

اس موقع پر صوبائی سیکرٹری ماحولیات راجہ جہانگیر، ڈی جی وائلڈ مدثر ریاض ملک اور ڈی جی پی ایچ اے طاہر وٹو سمیت دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں