انسٹا گرام نے صارفین کیلئے نیا شاندار فیچر متعارف کرا دیا

نیویارک: (ویب ڈیسک) انسٹا گرام نے صارفین کے لئے نیا شاندار فیچر متعارف کرا دیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام نے اپنی نئی اپ ڈیٹس بارے بتایا کہ اس پلیٹ فارم پر صارفین کیلئے تخلیقی ٹولز میں اضافہ کر دیا گیا ہے، اب یہ پلیٹ فارم استعمال کرنے والے خواتین و حضرات اپنی تصاویر پر براہ راست ٹیکسٹ اور فیچر چسپاں کر سکیں گے۔

اس کے علاوہ انسٹاگرام نے اپنی ریلز اور سٹوریز کیلئے نیا فونٹ، ٹیکسٹ اینیمیشن اور افیکٹس کا بھی اضافہ کیا ہے جسے ضرورت کے مطابق استعمال کیا جاسکے گا۔

انسٹاگرام پر نئے فیچرز کے اضافے سے اب اس پلیٹ فارم کو استعمال کرنے والے اپنی پوسٹ اور سٹوریز کو مزید جاذب نظر بنا سکیں گے، اب صارفین ٹیکسٹ اور سٹیکرز کو براہ راست اپنی تصاویر اور کاروسلز (carousels) میں شامل کر سکتے ہیں جس سے انہیں اظہار خیال کرنے کی اور بھی تخلیقی آزادی ملے گی۔

نئے فونٹس کو دریافت کرنے کیلئے صارفین کو ٹیکسٹ ٹول کھول کر ٹیکسٹ بٹن پر ٹیپ کرنا ہوگا، اسٹینڈ آؤٹ ٹیکسٹ بنانے کے لئے صارفین نئی خصوصیات کو ملا کر مماثل کر سکتے جو کہ منفرد طور پر صرف اسی صارف کا ہوگا۔

انسٹاگرام نے حال ہی میں کاروسل کی حد میں اضافہ کیا ہے جس سے کوئی بھی شخص ایک پوسٹ میں 20 تک تصاویر اور ویڈیوز شامل کر سکتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں