سابق وزیراعظم حسینہ واجد کیخلاف قتل کے مزید 5 مقدمات درج

ڈھاکہ: (دنیا نیوز) بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم حسینہ واجد کے خلاف قتل کے مزید 5 مقدمات درج کر لئے گئے۔

حسینہ واجد کے خلاف مجموعی کیسز کی تعداد 71 ہوگئی، مقدمات میں شیخ حسینہ سمیت عوامی لیگ کے دیگر رہنما بھی نامزد کئے گئے ہیں۔

 بنگلا دیشی کرکٹ بورڈ نے آل راؤنڈر شکیب الحسن کو پاکستان سے واپس نہ بلانے کا بھی فیصلہ کرلیا، شکیب الحسن پر قتل کے مقدمے کے باوجود انہیں واپس نہیں بلایا جائے گا۔

واضح رہے کہ بنگلادیش کی عبوری حکومت نے جماعت اسلامی پر عائد پابندی بھی ختم کردی ہے، جماعت اسلامی کے کسی دہشتگرد سرگرمی میں ملوث ہونے کے ثبوت نہیں ملے تھے، جماعت اسلامی اور اس کے سٹوڈنٹ ونگ پر سے پابندی ہٹانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں