جیکب اورم کیویز کے نئے باؤلنگ کوچ مقرر

کرائسٹ چرچ: (ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کرکٹ نے سابق فاسٹ باؤلر جیکب اورم کو ٹیم کا نیا باؤلنگ کوچ مقرر کردیا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے 229 انٹرنیشنل میچز کھیلنے والے جیکب اورم کو شین جرگسن کی جگہ باؤلنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے، اس سے قبل بھی جیکب اورم عارضی طور پر اس ذمہ داری کو نبھا چکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جیکب اورم باضابطہ طور پر 7 اکتوبر کو اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں