لاہور: ڈیفنس میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

لاہور : (دنیانیوز) ڈیفنس سی کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے میں2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے۔

پولیس کے مطابق دوران چیکنگ نرسری چوک پر موٹر سائیکل سوار 2 جوان سوار تھے جن کو مشکوک جانتے ہوئے رکنے کا اشارہ کیاگیا تو انہوں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی اور بھاگنے کی کوشش کی ۔

پولیس نے ڈاکوؤں کا تعاقب کیا ، فائرنگ رکنے پر 2 ڈاکو اپنی ہی فائرنگ سے زخمی ہوگئے جنہیں گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کاکہنا ہے کہ گرفتار زخمی ڈاکو ڈکیتی، چوری، چھینا جھپٹی کے 70 سے زائد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ نکلے ہیں۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں