خیبرپختونخوا حکومت کا مقامی صنعتوں کو فروغ دینے کا فیصلہ

پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا حکومت نے مقامی صنعتوں کو فروغ دینے کا فیصلہ کر لیا۔

پیڈو کے مطابق مقامی صنعتوں کو اپنی پیدا کردہ 43 میگا واٹ بجلی دینے کی پیشکش کی گئی ہے، 5 ہائیڈرو پاور پلانٹس سے قریبی صنعتی زونز کو سستی بجلی فراہم کرنے کا ماڈل متعارف کرایا گیا ہے۔

پیڈو نے مقامی سطح پر پیدا شدہ بجلی کی فراہمی کے لئے صنعت کاروں سے تجاویز طلب کرلیں، مچئی، شیشی، جبوڑی، کروڑہ اور رنولیا کی 43.5 میگاواٹ بجلی سے مقامی صنعت کو فائدہ ہو گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں