محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے ای ٹرانسفر پالیسی نافذ کر دی

پشاور: (دنیا نیوز) محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے روایتی طریقے سے اساتذہ کے تبادلوں کا نظام ختم کر کے ای ٹرانسفر پالیسی نافذ کر دی۔

صوبائی محکمہ تعلیم کی دستاویز کے مطابق اساتذہ گھر بیٹھے تبادلوں کے لئے درخواستیں دائر کریں گے، 9 ستمبر تک ضلعی ایجوکیشن آفیسرز خالی آسامیوں کی تفصیل پورٹل پراپلوڈ کریں گے۔

دستاویز میں کہا گیا کہ اساتذہ تبادلوں کے لئے 10 سے 20 ستمبر تک آن لائن درخواست جمع کرا سکتے ہیں، 24 ستمبر تک درخواستوں کی تصدیق ہوگی۔

محکمہ تعلیم کے مطابق تبادلوں کے اہل اساتذہ کی فہرست 26 ستمبر کو لگے گی، 27 ستمبر کو آن لائن تبادلوں کے احکامات جاری ہو جائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں