ٹیسٹ کے بعد میک کلم انگلینڈ کی وائٹ بال ٹیم کے بھی ہیڈ کوچ مقرر

لندن: (ویب ڈیسک) انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے برینڈن میک کلم کو ٹیسٹ کے بعد وائٹ بال ٹیم کا بھی ہیڈ کوچ مقرر کردیا۔

ای سی بی کے مطابق برینڈن میک کلم کے کنٹریکٹ میں بھی توسیع کردی گئی ہے جسے بڑھا کر 2027 کے آخر تک کردیا گیا ہے۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ برینڈن میک کلم مئی 2022 سے انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کے ساتھ ہیں، وہ جنوری 2025 سے وائٹ بال ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

ای سی بی کے مطابق آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے خلاف شیڈول ون ڈے سیریز میں عبوری ہیڈ کوچ مارکس ٹریسکوتھک بدستور ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں