اکشے کمار کی نئی فلم ’سکائے فورس‘ کو یوم جمہوریہ پر ریلیز کرنے کا فیصلہ
ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی اداکار اکشے کمار کی نئی فلم ’سکائے فورس‘ کی ریلیز کی تاریخ آئندہ سال 24 جنوری مقرر کر دی گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کو یوم جمہوریہ کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا کیونکہ یہ ایک حب الوطنی پر مبنی فلم ہے، پہلے فلم کو 2 اکتوبرکو ریلیز کیا جانا تھا، لیکن ریلیز کی تاریخ کو آگے بڑھا دیا گیا ہے۔
فلم میں اکشے کمار کے ساتھ سارہ علی خان، ویر پہاڑیا اور نمراٹ کور بھی شامل ہیں جبکہ فلم کی ہدایتکاری سندیپ کیولانی اور ابھیشیک کپور کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ اکشے کمار کے لئے یہ چھٹی فلم ہوگی جو یوم جمہوریہ پر ریلیز ہوگی۔