نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف اپیلوں پر فیصلہ کل سنائےجانے کا امکان

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ کی جانب سے نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف اپیلوں پر فیصلہ کل سنائے جانے کا امکان ہے۔

سپریم کورٹ نے چھ جون کو نیب ترامیم کیخلاف اپیلوں پر فیصلہ محفوظ کیا تھا، وفاقی حکومت نے نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کی تھی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں بنچ فیصلہ سنائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 4 رکنی بنچ نے نیب ترامیم کو بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر کالعدم قرار دے کر سیاست دانوں کے 50 کروڑ سے کم مالیت کے کرپشن کیسز نیب کو منتقل کر دیئے تھے۔

عدالت عظمیٰ نے فیصلے میں بے نامی کی تعریف، آمدن سے زائد اثاثوں اور بار ثبوت استغاثہ پر منتقل کرنے کی نیب ترامیم کالعدم قرار دی تھیں۔

سپریم کورٹ نے حکم دیا تھا کہ عوامی عہدوں پر بیٹھے تمام افراد کے مقدمات بحال کیے جاتے ہیں ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں