مون سون بارشیں: بلوچستان میں جاں بحق افراد کی تعداد 40 ہو گئی

کوئٹہ: (دنیا نیوز) پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے دوران بلوچستان میں مختلف واقعات میں 40 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہو نے والوں میں 24 بچے، 13 مرد اور 3 خواتین شامل ہیں، موسلادھار بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں 19 افراد زخمی بھی ہوئے، زخمیوں میں 14 بچے، 3 مرد اور 2 خواتین شامل ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان میں یکم جولائی سے اب تک 1 لاکھ 68 ہزار 41 افراد متاثر ہوئے، طوفانی بارشوں سے 1591 مکانات مکمل منہدم جبکہ 15 ہزار 797 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سیلابی صورتحال سے 59 ہزار 719 ایکڑ پر فصلیں اور 179 کلو میٹر سڑکیں متاثر ہوئیں، طوفانی بارشوں کے باعث 7 پلوں کو نقصان پہنچا۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبے میں بارشوں کے دوران 593 مویشی ہلاک ہوئے، مو سلادھار بارشوں کے دوران جعفر آباد کے 3 ، لورالائی اور کچھی کا 1،1 ہیلتھ یونٹ متاثرہوا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں