سپریم کورٹ نے آئندہ ہفتے کیلئے ججز روسٹر جاری کر دیا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان نے آئندہ ہفتے کیلئے ججز روسٹر جاری کر دیا۔

روسٹر کے مطابق اسلام آباد رجسٹری کیلئے 6 بینچز تشکیل دے دیئے گئے، بینچ نمبر ایک کی سربراہی چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کریں گے، بینچ نمبر ایک میں جسٹس عرفان سعادت، جسٹس نعیم اختر افغان، جسٹس شاہد بلال حسن شامل ہیں۔

بنیچ نمبر دو جسٹس منیب اختر، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس سید احسن اظہر رضوی پر مشتمل ہے جبکہ بینچ نمبر 3 میں جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس شاہد وحید اور جسٹس عقیل عباسی شامل ہیں۔

بینچ نمبر 4 کی سربراہی جسٹس امین الدین کریں گے، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ اے ملک بینچ میں شامل ہیں، بینچ نمبر 5 کے سربراہ جسٹس جمال مندوخیل ہوں گے، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس ملک شہزاد احمد ارکان ہوں گے۔

بینچ نمبر 6 میں ایڈہاک ججز جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل کو شامل کیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں