پاکستان نیوکلیئر سیفٹی کنونشن کے دسویں جائزہ اجلاس کا صدر منتخب

اسلام آباد:(دنیا نیوز) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان نیوکلیئر سیفٹی کنونشن کے دسویں جائزہ اجلاس کا صدر منتخب ہو گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین فیضان منصور متفقہ صدر منتخب ہوگئے، پاکستان کو کنٹری گروپ کی سطح پر وائس چیئرپرسن شپ بھی ملی۔

دفتر خارجہ نے مزید بتایا کہ پاکستان کا انتخاب جوہری تحفظ میں مثالی ریکارڈ اور مہارت پر عالمی برادری کے اعتماد کا عکاس ہے، اپریل 2026 تک دسویں جائزہ اجلاس کی تکمیل تک صدارت پاکستان کے پاس رہے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں