ایس چیلنجر سکواش ٹور میں پاکستانی2 کھلاڑیوں کی کوارٹر فائنل تک رسائی

کوالا لمپور:(ویب ڈیسک ) ایس چیلنجر سکواش ٹور میں پاکستان کے 2 کھلاڑی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

پاکستان کے نور زمان اور ناصر اقبال نے ملائیشیا میں جاری 12 ہزار ڈالر انعامی رقم والے ایس چیلنجر سکواش ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

دوسرے راؤنڈ میں سیڈ نمبر 4 نور زمان نے ملائیشیا کے برائن لیام کو تین ایک سے شکست دی، نور زمان کی کامیابی کا سکور 11-6، 11-7، 9-11، اور 13-11 رہا۔

دوسری جانب ناصر اقبال نے چھٹے سیڈ ملائیشیا کے محمد سیافق کمال کو تین دو سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔

ناصر نے دو ایک کے خسارے سے کم بیک کرتے ہوئے 11-8، 8-11، 7-11، 11-2، اور 11-9 سے فتح حاصل کی۔

کوارٹر فائنل میں ناصر اقبال کا مقابلہ بھارت کے ٹاپ سیڈ ویلاون سینتھل کمار سے ہوگا، جبکہ نور زمان اگلے راؤنڈ میں ملائیشیا کے ڈیرن پرگاسن کا سامنا کریں گے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں