مارکیٹ میں سبزیوں کی من مانی قیمتیں، خریدار پریشان

لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں مارکیٹ میں سبزیوں کی من مانی قیمتوں نے خریداروں کو پریشان کر کے رکھ دیا۔

سرکاری ریٹ لسٹ میں پیاز کی قیمت 10 روپے کمی کے بعد 145روپے فی کلومقرر کی گئی ہے لیکن مارکیٹ میں پیاز 160 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے، ٹماٹر کے سرکاری نرخ 10 روپے اضافے سے 105 روپے فی کلو مقرر ہیں لیکن مارکیٹ میں ٹماٹر 130 روپے کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔

لہسن کی سرکاری قیمت بدستور 525 روپے کلو مقرر ہے مگر مارکیٹ میں لہسن 600 روپے کلو ہے، ادرک 590 روپے کلو سرکاری نرخ کے بجائے مارکیٹ میں 700 روپے کلو میں بیچا جارہا ہے۔

لیموں کی قیمتوں میں بدستور اضافے کا سلسلہ جاری ہے، سرکاری ریٹ لسٹ میں لیموں کی قیمت 50 روپے اضافے سے 675 روپے پر پہنچ گئی ہے لیکن مارکیٹ میں لیموں 700 روپے کلو، بند گوبھی 150 روپے کے بجائے 200 روپے، پھول گوبھی 110 کی بجائے 130 روپے کلو میں فروخت کی جارہی ہے۔

اسی طرح برائلر کے نرخ 2 روپے اضافے سے 572 روپے کلو مقرر کیے گئے ہیں جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت بدستور 304 روپے فی درجن برقرار ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں