کراچی: شہریوں نے لوٹ مار کرکے فرار ہونے والے 2 ڈاکوؤں کو تشدد کرکے مار دیا

کراچی: (ویب ڈیسک) شہریوں کولوٹنے والے 2 ڈاکوؤں کو عوام نے تشدد کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

عوامی کالونی تھانے کی حدود کورنگی نمبر پانچ کے قریب دو ڈاکو شہری سے لوٹ مار کرنے کی کوشش کر رہے تھے، شہری نے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے شہری کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا جس کے بعد شہری نے اپنی پستول سے ڈاکوؤں پر فائرنگ کی تو ایک ڈاکو زخمی ہوگیا۔

پولیس نے بتایا کہ زخمی ڈاکو ساتھی کے ہمراہ فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا تو شہریوں نے گھیراؤ کرلیا اور تشدد کا نشانہ بنا کر لہولہان کردیا جس کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈاکوئوں کو ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ ہلاک ہوگئے۔

ہلاک ہونے والے ایک ڈاکو کی شناخت اصغر کے نام سے ہوئی ہے، ملزم نے شکار پور سے ایل ٹی وی لائسنس بھی بنوایا تھا جبکہ دوسرے ڈاکو کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں