بنگلا دیش کی عبوری حکومت کا بھارت سے حسینہ واجد کی حوالگی کا مطالبہ

ڈھاکا: (دنیا نیوز) بنگلا دیش کی عبوری حکومت کے پراسیکیوٹر نے بھارت سے حسینہ واجد کی حوالگی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم پر جنگی جرائم کے تحت مقدمات درج ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلا دیش کے انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل کے چیف پراسیکیوٹر محمد تاج السلام نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ چونکہ مرکزی ملزمہ ملک سے فرار ہو چکی ہیں تو ہم انہیں واپس لانے کے لیے قانونی کارروائی شروع کریں گے۔

انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل کے چیف پراسیکیوٹر نے کہا کہ حسینہ واجد ملک میں اپوزیشن جماعتوں اور مخالفین کے قتل عام میں ملوث رہی ہیں، انھیں قرار واقعی سزا دلوائیں گے۔

خیال رہے کہ بنگلا دیش کا بھارت کے ساتھ مجرمان کی حوالگی کا معاہدہ ہے جس پر 2013 میں دستخط کیے گئے تھے، تاہم معاہدے کی ایک شق کے تحت اگر جرم ’سیاسی نوعیت‘ کا ہو تو حوالگی سے انکار کیا جا سکتا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں