ڈی جی خان: سی ٹی ڈی کی کارروائی، 2 خوارج دہشتگرد ہلاک، 2 فرار
ڈیرہ غازیخان: (دنیا نیوز) سی ٹی ڈی نے امن دشمنوں کیخلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو خوارج دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ڈیرہ غازی خان کوئٹہ روڈ پر سی ٹی ڈی اور فتنہ الخوارج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، دو خوارج موقع پر مارے گئے، دو فرار ہوگئے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ دہشتگرد اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے، دہشت گردوں کے ٹھکانے سے دستی بم، دو رائفلیں، گولیاں اور بارودی مواد برآمد کر لیا، فتنہ الخوارج کے دہشت گرد حساس تنصیبات پر حملوں کی منصوبہ بندی مکمل کر چکے تھے۔
سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کی شناخت کا عمل بھی جاری ہے۔