ڈونلڈ ٹرمپ کا کملا ہیرس کے ساتھ ایک اور مباحثہ کرنے سے انکار

واشنگٹن: (دنیا نیوز) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کملا ہیرس کے ساتھ ایک اور مباحثہ کرنے سے انکار کر دیا۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر کملا ہیرس اور جوبائیڈن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جوبائیڈن اور کملا ہیرس کی وجہ سے مسائل پیدا ہوئے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بنیاد پرست کملا ہیرس نے ہمارے ملک کو تباہ کردیا، انہوں نے دعویٰ کیاکہ میں نے 10 ستمبر کے مباحثے میں کامیابی حاصل کی۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں