چیف جسٹس آف پاکستان کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا۔

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں جوڈیشل کمیشن پاکستان رولز 2024 پر غور ہوگا، اجلاس میں اعلیٰ عدلیہ میں ججوں کی تقرری کے رولز کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس سید منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ آفریدی شریک ہوں گے، جسٹس امین الدین خان، سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس منظور احمد ملک، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ بھی شرکت کریں گے۔

اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان، نمائندہ پاکستان بار کونسل اختر حسین بھی جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شریک ہوں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں