ساف چیمپئن شپ: قومی انڈر 17 فٹبال ٹیم بھوٹان روانہ
کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان انڈر17 فٹبال ٹیم کوساف چیمپئن شپ کے لیے این او سی جاری کردیا گیا، قومی جونیئر ٹیم آج اسلام آباد سے بھوٹان روانہ ہوگی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان فٹبال فیدریشن کی خصوصی درخواست پروفاقی وزارت بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے فوری کاروائی کی بدولت 23 رکنی قومی جونیئرٹیم کی ایونٹ میں بروقت روانگی ممکن ہوئی۔
ٹیم کے کپتان اور ان کے نائب کا اعلان پہلے میچ سے قبل ہوگا، چیمپئین شپ میں پاکستان انڈر17 فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ سجاد محمود ہیں جبکہ حسن بلوچ اسسٹنٹ کوچ اورنعمان ابراہیم گول کیہپر کوچ کی زمہ داری ادا کریں گے۔
واضح رہے کہ جنوبی ایشیا کے 7 ممالک کے درمیان چیمپئین شپ 20 تا 30 ستمبر بھوٹان کے شہر تھمپو میں کھیلی جائے گی، چیمپئین شپ میں شریک ٹیموں کو دو گروپ میں تقسیم کیا گیا ہے۔