ٹرمپ پر دوسری بار قاتلانہ حملے کا ملزم گرفتار، تفصیلات منظرعام پر آگئیں

واشنگٹن: (دنیا نیوز) سابق امریکی صدر ٹرمپ پر دوسری مرتبہ قاتلانہ حملے کے ملزم کی تفصیلات منظرعام پر آگئیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ پر فائرنگ کرنیوالا ملزم گورا نکلا، فلوریڈا پولیس نے گرفتار کر لیا، مشتبہ شخص گالف کورس میں فائرنگ کرنے کے بعد رائفل چھوڑ کر فرار ہوگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: گالف کھیلتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کے قریب فائرنگ، صدارتی امیدوار محفوظ رہے

فلوریڈا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مفرور شخص کو مارٹن کاؤنٹی سے گرفتار کر لیا، مبینہ حملہ آور فرار ہوتے ہوئے پیچھے دو بیگ، رائفل اور کیمرا چھوڑ گیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گرفتار کیے جانے والے 58 سالہ حملہ آور کا نام ریان ویسلے روتھ ہے، ریان کا تعلق کسی فوجی گھرانے سے نہیں، یوکرین کے ساتھ جنگ میں حصہ لینے کی خواہش کا اظہار کرچکا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں