کراچی : ہاکس بے کے قریب کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار لڑکا جاں بحق

کراچی:( دنیا نیوز) شہر قائد کے علاقے ہاکس بے کے قریب ٹریفک حادثہ میں 14 سالہ لڑکا جاں بحق، تین بچے زخمی ہوگئے۔

ریسیکو حکام کے مطابق حادثہ گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے باعث رونما ہوا، چاروں بچے موٹر سائیکل پر سوار تھے، نامعلوم کار سوار کی ٹکر سے ایک بچہ موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ تین بچے زخمی ہوگئے ۔

حکام کا مزید کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والے کی شناخت چودہ سالہ فرحان کے نام سے ہوئی جبکہ زخمیوں کی شناخت محمد ایاز ،محمد انس اور محمد آیان کے ناموں سے ہوئی ہے جنہیں علاج ومعالجہ کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں