ہم کل نہ رہیں، ملک اور آئین کو قائم رہنا ہے: احمد اویس

لاہور:(دنیا نیوز ) رہنما پاکستان تحریک انصاف احمد اویس نے کہا ہے کہ ہم کل نہ رہیں لیکن ملک اور آئین کو قائم رہنا ہے۔

دنیا نیوز کے پروگرام ’آن دی لائن آف فرنٹ‘ میں گفتگو کرتے ہوئےاحمد اویس کا کہنا تھا کہ پاکستان کی اکانومی تباہ ہو رہی ہے اور ان حالا ت میں حکومت بل لے آئی، تمام سیاسی بڑے کیس لے کر نئی عدالت میں جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ صرف بانی پی ٹی آئی کا مسئلہ نہیں پورے پاکستان کا معاملہ ہے،چھٹی کے دن بھی تمام ایوان کھلے گئے، حکومتی اراکین آئینی ترمیم قوم کیلئے لا رہے ہیں مگر قوم کو بتا نہیں رہے ہیں ۔

رہنما پی ٹی آئی احمد اویس کا مزید کہنا تھا کہ ہم اور آپ آج ہیں کل نہیں ہیں، مگر یہ ملک اور آئین قائم رہنا ہے، سانپ اس لیے حملہ کرتا ہے تاکہ مارا نہ جائے، حکومت کہتی ہے عوام کی مشکلات کیلئے سب کچھ کر رہے ہیں، مگر عوام کو معلوم نہیں حکومت کیا کرنا چاہتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں