میوزک کی وجہ سے قونصل جنرل کھڑے نہیں ہوئے: افغان قونصلیٹ کی وضاحت

پشاور:(دنیا نیوز) افغان قونصلیٹ کے ترجمان نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ میوزک وجہ تھی، ہرگز پاکستانی ترانے کی بے توقیر ی مقصد نہیں تھا۔

ترجمان افغان قونصلیٹ کا کہنا تھا کہ چونکہ ترانے میں میوزک تھا اس لئے قونصل جنرل کھڑے نہیں ہوئے، ہم نے اپنے قومی ترانے پر بھی میوزک کی وجہ سے پابندی لگائی ہوئی ہے۔

افغان قونصلیٹ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اگر یہ ترانہ بغیر میوزک کے چلتا یا بچے پیش کرتے تو قونصل جنرل لازمی کھڑے ہوتے اور سینے پر ہاتھ بھی رکھتے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان یا قومی ترانے کی توہین کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں