انگلش اوپن سنوکرٹورنامنٹ : جڈ ٹرمپ پری کوارٹرفائنل راؤنڈ میں پہنچ گئے
انگلینڈ : (ویب ڈیسک ) انگلینڈ کے نامور کیوئسٹ ،ٹاپ سیڈڈ اور دفاعی چیمپئن جڈ ٹرمپ اپنی فتوحات کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے انگلش اوپن سنوکر ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئے۔
انگلش اوپن سنوکر ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ کے برینٹ ووڈ سنوکر سینٹر میں جاری ہے۔
ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں 35 سالہ کیوئسٹ ،ٹاپ سیڈڈ اور دفاعی چیمپئن جڈ ٹرمپ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہم وطن میزبان کیوئسٹ میتھیو سیلٹ کو ایک کے مقابلے میں 4 فریم سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
دفاعی چیمپئن جڈ ٹرمپ کا ٹاپ 16 راؤنڈ میں مقابلہ چین کے حریف کیوئسٹ فین ژینگی سے ہوگا۔