اسلامپورہ میں مبینہ پولیس مقابلہ، کانسٹیبل شہید
لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کے علاقہ اسلام پورہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں کانسٹیبل شہید ہوگیا۔
اسلامپورہ تھانہ میں درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق ملزموں کو ون ویلنگ کے دوران پولیس نے روکنے کا اشارہ کیا تھا جس پر ملزموں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے کانسٹیبل ارشد سینے پر گولی لگنے سے شہید ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے جائے وقوعہ سے سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کر لی، پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمروں اور جیو فینسنگ کے عمل کے ذریعے ملزموں کی گرفتاری کا عمل جاری ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ پولیس نے ملزمان کی شناخت کر لی جن میں فصیح، بنٹی، فراز اور مانی شامل ہیں، پولیس کی جانب سے ملزموں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے ملزمان کے خلاف واقع کا مقدمہ 4 نامعلوم کے خلاف تھانہ ساندہ میں درج کیا گیا تھا۔