سعودیہ نے حج اور عمرہ کیلئے عارضی ورک ویزا کے نئے ضوابط جاری کردیئے

ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی وزارت برائے انسانی وسائل اور سماجی ترقی نے حج اور عمرہ کی خدمات کے لئے عارضی ورک ویزا کے ضوابط میں اپ ڈیٹس کا اعلان کر دیا۔

سعودی کابینہ کی جانب سے منعقدہ اجلاس میں منظور کی گئی ان تبدیلیوں کا مقصد نجی شعبے کے لئے مزید لچک فراہم کرنا ہے، جس سے کاروباری اداروں کو لیبر مارکیٹ کے تقاضوں کے مطابق ویزا کی ضروریات کو بہتر طریقے سے ہم آہنگ کرنے اور کام کے لئے مزید پرکشش ماحول پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔

اپ ڈیٹس میں سے ایک موسمی ورک ویزا کا نام بدل کر ’’حج اور عمرہ کی خدمات کے لیے عارضی ورک ویزا‘‘ رکھ دیا گیا ہے اور ان ویزوں کی رعایتی مدت 15 شعبان سے محرم کے اختتام تک بڑھانا شامل ہے۔

نئے ضوابط عمرہ سیزن کے دوران کام کرنے والے اداروں کی عارضی ورک ویزا کی اہلیت کو بڑھا کر ان کی ضروریات کو بھی پورا کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں