کراچی میں مبینہ پولیس مقابلہ: ایک ڈاکو ہلاک، زخمی ساتھی گرفتار
کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں پولیس اور ملزموں سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ اس کا ساتھی پکڑا گیا۔
کھوکھرا پار میں ڈاکو شہریوں کو لوٹنے میں مصروف تھے، اطلاع پر پولیس پہنچی تو ملزموں نے اندھا دھند فائرنگ کردی، جوابی کارروائی میں ایک ڈاکو موقع پر مارا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ زخمی ڈاکو کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ان کے دیگر ساتھیوں کو پکڑنے کیلئے کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔