اسرائیلی حملے کی دھمکی: ایران نے ایٹمی تنصیبات محفوظ کرلیں

تہران: (ویب ڈیسک) اسرائیلی حملے کی دھمکی کے بعد ایران نے ایٹمی تنصیبات محفوظ کرلیں۔

ایرانی میزائل حملے اور اسرائیل کی جانب سے جلد ہی دردناک جواب دینے کی دھمکی کے بعد ایرانی جوہری توانائی کی تنظیم نے اعلان کیا کہ جوہری تنصیبات کو کسی بھی حملے کے خلاف محفوظ بنا لیا گیا ہے۔

یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب اسرائیلی حکام نے بدھ کے اوائل میں ایرانی اہداف کی ایک متوقع فہرست کا اشارہ دیا۔

صہیونی حکام نے وضاحت کی ہے کہ اسرائیل ایران میں سٹریٹجک مقامات پر حملہ کر سکتا ہے، جن میں سے ایرانی تیل یا ایٹمی تنصیبات بھی شامل ہو سکتی ہیں۔

ایرانی جوہری توانائی کی تنظیم کے سربراہ محمد اسلامی نے اسرائیلی دھمکیوں پر تبصرہ کیا اور کہا اسرائیل ہمیشہ ایسے الزامات لگاتا ہے، انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پر بھی تنقید کرتے ہوئے پوچھا کہ ہم اس پاگل شخص سے کیا امید رکھ سکتے ہیں؟

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں