موبائل فون سمگلنگ،پی آئی اے کی ایئرہوسٹس سمیت 3 ملزم گرفتار

لاہور: (دنیا نیوز) علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کے کسٹم حکام نے موبائل فون سمگلنگ میں ملوث پی آئی اے کی ایئرہوسٹس سمیت تین ملزم گرفتار کر لیے۔

کسٹم حکام کے مطابق لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کے دوران پی آئی اے کی دبئی سے لاہور آنیوالے پرواز پی کے 204 کی ایئرہوسٹس سے سمگل شدہ موبائل فونز برآمد ہوئے جن کی مالیت ایک کروڑ 12 لاکھ روپے ہے۔

حکام نے بتایا کہ اسی پرواز میں سوار مسافر محمد ارشد اور اس کی اہلیہ فریحہ کے سامان سے بھی قیمتی موبائل فونز برآمد ہوئے، دونوں میاں بیوی نے موبائل فونز سامان اور جسم کے مختلف حصوں میں چھپا رکھے تھے، موبائل فونز کی مالیت 55 لاکھ روپے ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں