پی ٹی آئی احتجاج کی کال، مینار پاکستان کے اطراف کنٹینرز پہنچا دیئے گئے
لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی مینار پاکستان گراؤنڈ میں احتجاج کی کال کے پیش نظر گراؤنڈ کے اطراف کنٹینرز پہنچا دیئے گئے۔
پی ٹی آئی کی جانب سے کل دوپہر 2 بجے احتجاج کی کال دی گئی ہے جس کے باعث لاہور پولیس کی جانب سے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کو کل مکمل طور پر سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
لاہور پولیس کے مطابق شہر کے تمام داخلی اور خارجی راستے کنٹینرز لگا کر کل مکمل بند رکھے جائیں گے، شہر سے مینار پاکستان جانے والے تمام راستے بھی سیل ہوں گے۔