حزب اللہ نے اسرائیل کے تیسرے بڑے شہر پر میزائل برسا دیئے

حیفا: (دنیا نیوز) حزب اللہ نے اسرائیل کے تیسرے بڑے شہر حیفا پر میزائل برسا دیئے جس کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اس نے حیفا کے جنوب میں ایک فوجی اڈے کو میزائلوں سے نشانہ بنایا، رپورٹس کے مطابق دو راکٹ اسرائیل کے تیسرے بڑے شہر حیفا سے ٹکرائے جبکہ مزید پانچ راکٹ 65 کلومیٹر دور تبریاس میں جاکر گرے۔

عالمی میڈیا نے مزید بتایا کہ پولیس کا کہنا ہے کہ کچھ عمارتوں اور املاک کو نقصان پہنچا ہے جبکہ کچھ افراد کے معمولی زخمی ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سرویلنس کیمرے کے ذریعے لی گئی ویڈیو میں حزب اللہ کے راکٹوں کو نشانہ بناتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں