اپوزیشن کی ریکوزیشن پر پنجاب اسمبلی کا اجلاس 11 اکتوبر کو طلب

لاہور: (دنیا نیوز) سپیکر ملک محمد احمد خان نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس 11 اکتوبر کو طلب کرلیا۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس 11 اکتوبر بروز جمعہ کی دوپہر دو بجے طلب کیا گیا ہے، سپیکر پنجاب اسمبلی نے اجلاس اپوزیشن کی ریکوزیشن پر طلب کیا ہے، اجلاس کی صدارت سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کریں گے۔

اپوزیشن کی ریکوزیشن پر طلب کردہ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں مہنگائی اور امن و امان پر عام بحث کی جائے گی۔  

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں